ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاویری میں خاتون اور اس کے دو بچوں کا بہیمانہ قتل

ہاویری میں خاتون اور اس کے دو بچوں کا بہیمانہ قتل

Sat, 04 Nov 2023 13:59:45    S.O. News Service

بھٹکل 4/نومبر (ایس او نیوز) پڑوسی ضلع ہاویری کے ہانگل تعلقہ کے یلور قصبہ میں اپنی ہی بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کا قتل کرکے ملزم موقع پر سے فرار ہوگیا۔ واردات سنیچر کو صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مقتولوں کی شناخت گیتا ہونی گوڑا (35)، اکول (10) اور انکیتا (6) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جن کا دھاردار آلات سے حملہ کرکے بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گیتا کے شوہر ہونی گوڑا کے چھوٹے بھائی کمار گوڑا (35) پر قتل کا الزام ہے اور وہ مفرور ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہونی گوڑا دبئی میں برسر روزگار ہے۔

قتل کی واردات کا علم ہوتے ہی ہاویری کے ایس پی شیوکمار گنارے جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کمار گوڑا کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ قتل کی وجہ مالی لین دین معلوم ہوتا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مزید تفتیش کے بعد ہی تصویر صاف ہو گی۔ ہانگل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: